لاہوریوں کیلئے خوشخبری، پیر کو چالان نہیں ہوں گے

ہفتہ 29 مارچ 2014 19:14

لاہوریوں کیلئے خوشخبری، پیر کو چالان نہیں ہوں گے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2014ء)لاہوریوں کے لئے خوشخبری ہے کہ ٹریفک پولیس پیر کو چالان نہیں کرے گی۔ شہریوں کی تربیت کے لئے کیمپ لگائے جائیں گے۔ وارڈنز کے ساتھ آئے روز جھگڑوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکنے کے لئے ٹریفک پولیس پیر کے دن چالان نہیں کرے گی اور شہریوں کی تربیت کیلئے پولیس کیمپ اچھرہ ، مال روڈ اور ٹھوکر پر لگائے جائیں گے جہاں ٹریفک وارڈنز کیخلاف شکایات سنی جائیں گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے آج بھی جی پی او چوک میں وین ڈرائیور احسان اور ٹریفک وارڈن رمضان میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد وارڈن نے مبینہ طور پر وین ڈرائیور کے سر پر ہیلمٹ مار دیا جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ اس سے پہلے سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز کے بیٹوں کی ٹریفک وارڈن کیساتھ تلخ کلامی ہوئی جس پر رائے ممتاز کے بیٹوں نے ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ دو ماہ پہلے پاکستانی بلے باز عمر اکمل کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہوا تھا۔