دبئی میں سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ کی حالت تشویشناک، اسپتال منتقل کردیا گیا

ہفتہ 29 مارچ 2014 18:47

دبئی میں سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ کی حالت تشویشناک، اسپتال منتقل ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی دبئی میں مقیم والدہ کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر شارجہ کے ڈبلیو ولسن اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، ذرائع کے مطابق سابق صدر کی والدہ کی حالت انتہائی نازک ہے جس کے باعث انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے جبکہ ڈاکٹروں کا ایک بورڈ بھی بلالیا گیا ہے جو ان کی طبی رپورٹس کا جائزہ لے رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو والدہ کی خراب طبیعت سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے جبکہ خاندان کا کوئی فرد ان کی دیکھ بھال کے لئے موجود نہیں اور پرویز مشرف کی اہلیہ ان دنوں لندن میں ہیں، جب کہ سابق صدر کی والدہ کی دیکھ بھال صرف ملازمین کر رہے تھے۔واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو غداری مقدمے میں پیشی کے لئے 31 مارچ کو عدالت میں پیش ہونا ہے جبکہ وہ پہلے ہی عدالت سے درخواست کر چکے ہیں کہ ان کی والدہ کی طبیعت ٹھیک نہیں لہٰذا انہیں اپنی والدہ کی خدمت کے لئے دبئی جانے کی اجازت دی جائے۔

متعلقہ عنوان :