پشاور، پولیس کامختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،133 اشتہاری گرفتار

ہفتہ 29 مارچ 2014 17:53

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) خیبر پختونخوا پولیس نے صوبے میں جاری سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران مختلف کادوران133اشتہاریوں کو گرفتارکرکے ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبے کے مختلف حصوں میں پچھلے چنددنوں کے دوران آپریشن میں اسلحہ کی مد میں154عدد پستول، 23عدد کلاشنکوف،63 عدد رائفل/ شاٹ گن، 4عددہینڈ گرینیڈ اور 3506 عدد کارتوس برآمد ہوئے جبکہ منشیات کی مد میں14کلو گرام چرس برآمد کئے گئے۔

اسی طرح 1496مختلف گاڑیوں کو موبائل سم کے ذریعے چیک کیا گیا۔ واضح رہے کہ اس جاری آپریشن میں سراغ رساں کتوں کی ٹیمیں، بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹیمیں اور سمز کے ذریعے گاڑیوں کی تصدیق کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور انہیں پاک فوج اور فرنٹیئر کور کا مکمل تعاون حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :