ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی نواب شاہ میں معصوم بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیے جانے کے واقعہ کی شدید مذمت

ہفتہ 29 مارچ 2014 17:53

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نوابشاہ میں درندہ صفت عناصر کی جانب سے معصوم بچی کو اغوا کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ خواتین اور معصوم بچیوں کے ساتھ ہونے والے زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے جو عناصر بچیوں اور خواتین کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا رہے ہیں وہ کسی بھی قسم کے رعایت کے مستحق نہیں ہے۔

اانہوں نے وزیر اعظم نوازشریف وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ، وزیر اعلی سندھ اور گورنر سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ نوا بشاہ میں معصوم بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کا فی الفور نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث سفاک عناصر کو فی الفور گرفتارکرکے قرار واقعی سزادی جائے ۔ انہوں نے معصوم بچی کے اہل خانہ سے دلی تعزیت وہمدردی ااظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔

متعلقہ عنوان :