زمین کے ماحول کو آلودگی سے بچانے او ربہتر بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ماحولیاتی درجہ حرارت پر قابو پایاجائے،الطاف حسین

ہفتہ 29 مارچ 2014 17:51

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ زمین کے ماحول کو آلودگی سے بچانے او ربہتر بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ماحولیاتی درجہ حرارت پر قابو پایاجائے اور ا س سلسلے میں عالمی برادری کی کوششوں کا بھر پور ساتھ دیاجائے ۔ ارتھ آور کے موقع پر ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں توانائی کے حصول کے ذرائع محدود ہیں ، نئے اور ارزاں توانائی کے ذرائع کے حصول میں عدم دلچسپی کی وجہ سے خام تیل کے استعمال میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے ، وافر مقدار میں خام تیل کے جلنے کی وجہ سے فضا میں زہریلی گیسوں کے اخراج میں اضافہ ہوا ہے جس کے منفی اثرات پاکستان سمیت دنیا بھر کے موسم پر مرتب ہورہے ہیں ۔

انہوں نے دنیا بھر بالخصوص پاکستان کی عوام سے کہا ہے کہ وہ دنیا کو ایک پائیداراور محفوظ سیارہ بنانے مثبت کوشش جاری رکھیں ، ارتھ آور اسی سلسلہ کی کڑی ہے اور ہمارے سیارے میں رونما ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے ارد گرد کے ماحول میں توانائی کے غیر ضروری استعمال سے اجتناب برتیں۔

(جاری ہے)

ج الطاف حسین نے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ وہ 29مارچ 2014 ہفتہ کی رات 8:30بجے سے 9:30بجے تک تمام غیر ضروری برقی آلات بند رکھیں اور زمین کے ماحول کو بہتر بنانے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔