کراچی، پولیس اہلکاروں کے ہمراہ بھتہ خوری میں ملوث ملزم لیاقت علی کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا

ہفتہ 29 مارچ 2014 16:55

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ بھتہ خوری میں ملوث ملزم لیاقت علی کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔ملزم لیاقت علی کو تھانہ شاہراہ فیصل کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی خصوسی عدالت کے جج بشیر احمد کھوسو کے روبرو پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کی استدعا پر عدالت نے ملزم کو 10اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔

تفتیشی آفیسر نے فاضل جج کو بتایا کہ ملزم لیاقت علی ،ہیڈ کانسٹیبل راحت علی ،کانسٹیبل ظفر اور ستار تھانہ شاہراہ فیصل کی حدود میں ماہانہ 2لاکھ 18ہزار روپے بھتہ وصول کرتے تھے ۔گرفتار ملزم لیاقت علی سے 9عدد مختلف نیٹ ورکس کی سمیں اور نقدی برآمد ہوئی تھی ۔جبکہ کیس میں ملوث ہیڈ کانسٹیبل راحت علی ،کانسٹیبل ظفر اور ستار تاحال مفرور ہیں ،جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :