بھوشن پٹیل کا نئی فلم کیلیے سنی لیون کے بجائے ادیتی راؤ حیدری سے رابطہ

ہفتہ 29 مارچ 2014 16:15

ممبئ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ ادیتی راؤ حیدری حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’راگنی ایم ایم ایس 2‘‘ کے ہدایتکار کی نئی ہارر فلم میں سنی لیون کی جگہ کام کریں گی ۔اداکارہ سنی لیون جو فلم ’’راگنی ایم ایم ایس 2‘‘ میں اپنی اداکاری سے شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں اور ان کی یہ فلم باکس آفس پر کامیاب جارہی ہے مگر ’’راگنی ایم ایم ایس 2‘‘ کے ہدایتکار بھوشن پٹیل کو متاثر کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ’’راگنی ایم ایم ایس 2‘‘ پہلے ہفتے کے دوران باکس آفس پر 36کروڑ کا بزنس کرچکی ہے بھی سنی لیون کو بھوشن پٹیل کی نئی ہارر فلم میں جگہ نہیں دلوا سکی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ہدایتکار نے اپنی نئی ہارر فلم میں مرکزی کردار کے لیے اداکارہ ادیتی راؤ حیدری سے رابطہ کرلیا ہے۔اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بھوشن پٹیل نے کہا ہے کہ میں اپنی نئی فلم میں سنی لیون کی جگہ ادیتی راؤ حیدری کو کاسٹ کرنا چاہتا ہوں اور اس سلسلہ میں ہماری اداکارہ سے بات چیت چل رہی ہے اور جلد ہی ان کے فلم میں کام کرنے کا اعلان کردیا جائے گا ۔

دوسری طرف ادیتی راؤ حیدری کا کہنا ہے کہ میرے لیے ہارر فلم میں کام کرنا کوئی مشکل کام نہیں کیونکہ پہلے بھی وشیش بھٹ کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی ہارر اور تھرلر فلم ’’مرڈر 3 ‘‘ میں کام کر چکی ہوں جس میں پرفارمنس کو سراہتے ہوئے مجھے بگ اسٹار انٹرٹینمنٹ ایوارڈ برائے تھرلر فلم کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ بھوشن پٹیل ایک اچھے ہدایتکار ہیں ان کی نئی فلم کا اسکرپٹ بھی پہلی فلموں کی طرح بہت اچھا ہے جہاں تک اس میں کام کرنے کی بات ہے میں نے ابھی تک کام کرنے کے لیے ہاں نہیں کی کیونکہ میں ابھی میں اسکرپٹ کو اچھی طرح دیکھنا اور اپنے کردار کو سمجھنا چاہتی ہوں۔

اس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کرنے کے قابل ہوسکوں گی ۔ دوسری طرف بھارتی میڈیا کے مطابق ادیتی راؤ حیدری ان دنوں کشور اروڑا اور شارین مانتری کی مشترکہ پروڈکشن دی لیجنڈ آف مائیکل مشرا میں اداکار ارشد وارثی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں کی شوٹنگ منیش جا کی ہدایتکاری میں کی جارہی ہے کے متعلق اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں اس فلم میں کام کرکے حقیقت میں بہت لطف اندوز ہورہی ہوں۔

منیش جا کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی اس فلم میں میرا کردار چھوٹے شہر کی ایک لڑکی کا ہے اور میں اپنے طور پر پوری کوشش کررہی ہوں کہ اس کامیڈی فلم میں اپنی پرفارمنس سے مداحوں کو بھر پور تفریح فراہم کرسکوں۔ واضح رہے کہ 1979ء کو حیدرآباد میں پیدا ہونے والی اداکارہ و ماڈل ادیتی راؤ کا شاہی خاندان سے ہے ۔آندھر پردیش کے مہاراجہ اکبر حیدری کی پوتی اور محمد صالح اکبر حیدری کی نواسی ہیں ،ان دونوں حضرات کا سلسلہ نسب رائل خاندان سے جاملتا ہے ۔

محمد صالح اکبر بھارتی ریاست آسام کے گورنر بھی رہے ہیں ۔دادا اور نانا ایک ہی باپ کی اولاد ہیں دونوں مہاراجہ جے رامیش ور راؤ کی اولاد ہیں ۔حیدر آباد میں اس خاندان کو بڑی عزت و احترام حاصل ہے ۔اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے کلاسیکل رقص کی تربیت 6سال کی عمر میں حاصل کرنے کا سلسلہ شروع کیا ۔

متعلقہ عنوان :