پنجاب بھر میں509ٹریفک حادثات10میں افراد جاں بحق،643زخمی

ہفتہ 29 مارچ 2014 15:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 509ٹریفک حادثات میں451شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ192افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں220ڈرائیورز ،12م عمرڈرائیور،350مسافراور83پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ83ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت97متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد64حادثات میں73متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان36حادثات میں50متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل653متاثر ہونے والوں میں سے512مرد اور141خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں128افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور357فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور168زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر403موٹر سائیکلز63آٹو رکشے55موٹر کاریں34مسافربس11ٹرک، اور51دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :