لاہور، انٹر سٹی روٹس پر چلنے والے ٹرانسپورٹرزپٹرول کی شرح سے کرایہ وصول کر کے سی این جی پر چلنے لگے

ہفتہ 29 مارچ 2014 15:46

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) انٹر سٹی روٹس پر چلنے والے ٹرانسپورٹرز نے مسافروں کو لوٹنا شروع کردیا ، پٹرول کی شرح سے کرایہ وصول کر کے راستے میں آنے والے سی این جی اسٹیشنز پر لمبی قطاروں میں لگ کر مسافروں کو گھنٹوں انتظار کرایا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انٹر سٹی روٹس پر چلنے والے ٹرانسپورٹرز روانگی سے قبل گیس نہ ملنے کے نام پر پٹرول کی شرح سے زائد کرایہ وصول کرتے ہیں تاہم راستے میں آنے والے سی این جی اسٹیشنز پر لگی قطاروں میں کھڑے ہو جاتے ہیں ۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز مالکان نے ان ٹرانسپورٹرز کی الگ سے قطار بنا رکھی ہوتی ہے اور فلنگ میں بعض اوقات دو گھنٹے تک بھی باری نہیں آتی ۔ جب اس سلسلہ میں مسافر احتجاج کرتے ہیں وہاں جمع ڈرائیورز ایکا کر کے گاڑی کو آگے نہ لیجانے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :