آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹور نا منٹ ، بھارتی صحافی ٹورنامنٹ کی بجائے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں دلچسپی لینے لگے

ہفتہ 29 مارچ 2014 14:49

میرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) بنگلہ دیش میں ورلڈ کی کرویج کیلئے آنیوالے بھارتی صحافی ٹورنامنٹ کی بجائے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں دلچسپی لینے لگے ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے تمام کھلاڑیوں کو اپنے کمرے میں بلایا اور ان سے بنگلہ دیش میچ کی تیاریوں بارے بات چیت کی۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک گھنٹے کی میٹنگ میں دھونی ے تمام کھلاڑیوں سے کہا کہ ملک میں کرکٹ میں جو کچھ ہورہا ہے اسے بھول کر کرکٹ کھیلیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پہلی بار سخت اعصاب کے مالک مہندر سنگھ دھونی کے چہرے پر اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی وجہ سے پریشانی دکھائی دی۔