15 ویں ایشین سنوکر چمپئن شپ کی تیاری کے لئے قومی جونیئر ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

ہفتہ 29 مارچ 2014 14:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) 15 ویں ایشین سنوکر چمپئن شپ کی تیاری کے لئے قومی جونیئر ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں جاری ہے،تربیتی کیمپ میں چار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں محمدماجد علی، محمد حارث ندیم، حمزہ اکبر، عامر طارق شامل ہیں ان کھلاڑیوں کو سابق عالمی چمپئن محمد یوسف اعلیٰ معیار اور جدیدتربیت دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایشین چمپئن شپ 4 سے 10 اپریل تک موہالی،بھارت میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان، بھارت، چین،افغانستان، بھوٹان، نیپال، ملائیشیا، متحدہ عرب امارات، اور منگولیا کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :