دو روزہ نیزہ بازی کے مقابلے 5 سے اپریل سے شروع ہونگے

ہفتہ 29 مارچ 2014 14:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) سی ڈی اے کے زیر اہتمام دو روزہ نیزہ بازی کے مقابلے 5 سے اپریل تک فاطمہ جناح پارک، ایف نائن، اسلام آباد میں منعقد ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسی ڈی اے کے چیئرمین معروف افضل مہمان خصوصی ہوں گے۔ دو روزہ ایونٹ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا سے گھڑ سوار اور ٹیمیں حصہ لیں گی۔ سی ڈی اے کے مطابق ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کیلئے انٹری فیس نہیں رکھی گئی ۔

متعلقہ عنوان :