آٹھ ماہ میں پاکستانی چاول کی برآمدات میں 22 فیصد اضافہ

ہفتہ 29 مارچ 2014 14:09

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) رواں مالی سال کے آٹھ ماہ کے دوران پاکستانی چاول کی برآمدات بائیس فیصد اضافے سے ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

رواں مالی سال جولائی سے فروری کے دوران چاول کی برآمدات ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس دوران باسمتی چاول کی برآمد چھ فیصد اضافے کے ساتھ اکتالیس کروڑ انیس لاکھ ڈالر رہی۔ برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ پیداواری لاگت میں اضافے کا رائس انڈسٹری پرمنفی اثر پڑا ہے۔ کھاد اور بجلی کے بڑھتے نرخ چاول کی برآمدات پراثرانداز ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :