پاکستان نے 3 لاکھ ٹن کینو کا برآمدی ہدف حاصل کرلیا

ہفتہ 29 مارچ 2014 14:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) پاکستان نے تین لاکھ ٹن کینو کا برآمدی ہدف سیزن کے اختتام سے قبل ہی حاصل کرلیا۔ اٹھارہ کروڑ ڈالر مالیت کا کینو برآمد کیا گیا۔یکم دسمبر سے اب تک اٹھارہ کروڑ ڈالرسے زائد مالیت کا تین لاکھ پانچ ہزار ٹن کینو برآمد کیا گیا۔ رواں مالی سال ملک میں کینو کی پیداوار اکیس لاکھ ٹن رہی۔

(جاری ہے)

تاہم باغات میں بیماری کے حملے، سخت موسم اورڑالہ باری سے پچاس فیصد فصل کو نقصان پہنچا ہے۔

رواں سیزن ایرانی مارکیٹ مکمل طور پربند رہنے سے برامدات میں اسی ہزار ٹن کمی کا سامنا رہا۔ پاکستانی کینو کی انڈونیشیا برآمدات پندرہ فیصد اضافے سے چالیس ہزار پانچ سو ٹن رہی جبکہ روس کوکینو کی برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے گیارہ ہزار ٹن کم رہی۔ کینو کی برآمدات دسمبر سے اپریل تک جاری رہتی۔ اپریل کے اختتام تک مزید بیس ہزار ٹن کینو برآمد کئے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :