طالبان کی جانب سے اعلان کردہ سیزفائر ختم ہونے میں 3دن رہ گئے

ہفتہ 29 مارچ 2014 14:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے مذاکرات کیلئے جس سیزفائر کا اعلان کیا گیا تھا اس کے خاتمے میں تین دن باقی رہ گئے ہیں۔تفصیلات کی مطابق حکومت کی جانب سے مذاکرات کے اعلان کے بعد طالبان نے یکم فروری کوایک ماہ کی جنگ بندی کا اعلان کیا جس کی معیاد 31 مارچ کوختم ہوجائیگی ۔

(جاری ہے)

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جب تک مذاکرات چلیں گے کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی تاہم طالبان کی جانب سے ان کے اعلان کردہ جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اطلاع نہیں آسکی۔ بعض ذرائع کے مطابق طالبان کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان حکومتی کمیٹی سے دوسری ملاقات کے موقع پرمتوقع ہے اوریہ اعلان مذاکرات کیلئے بنے ہوئے ماحول کومزید بہتربنائیگا۔

متعلقہ عنوان :