نوابشاہ ، معصوم بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا

ہفتہ 29 مارچ 2014 13:58

نوابشاہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) نواب شاہ میں معصوم بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا جبکہ پوسٹ مارٹم میں تاخیر پرورثا نے ہسپتال میں احتجاج کیا اور ایمرجنسی وارڈ کے شیشے توڑ دئیے، پولیس نے ایک شخص کوحراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق پرانا نواب شاہ میں گزشتہ شام نامعلوم افراد نے گھر کے باہر سے معصوم بچی کو اغوا کیاتھا جس کی لاش ریلوے لائن کے پاس سے ملی۔

(جاری ہے)

ورثا کے مطابق بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔ لاش کو پیپلزمیڈیکل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم میں تاخیر پرلواحقین نے ایمرجنسی وارڈ کے شیشے توڑ دیے۔ واقعہ کے بعد صوبائی مشیر اوقاف ضیا الحسن لنجار اور ڈپٹی کمشنر عبدالعلیم لاشاری نے پیپلزمیڈیکل ہسپتال کا دورہ کیا اور ورثا کو قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی۔ ڈپٹی کمشنر عبد العلیم لاشاری نے غفلت برتنے پر تھانہ بی سیکشن کے ایس ایچ او مبین پرہیار کو معطل کرکے تنزلی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :