پشاور الیکڑک سپلائی کمپنی نے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر ہنگو کے 21دیہات کی بجلی منقطع کر دی

ہفتہ 29 مارچ 2014 13:58

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) پشاور الیکڑک سپلائی کمپنی نے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر ہنگو کے 21دیہات کی بجلی منقطع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پیسکو شوکت افضل نے بتایا کہ ہنگو کے 21دیہات کے ذمے 26کروڑ روپے واجب الادا ہیں جس کی وجہ سے ان دیہات کی بجلی منقطع کی گئی اس کے علاوہ ہنگو میں چیکنگ کے دوران دو ہزار 710کنڈے بھی ہٹائے گئے جبکہ دوآبہ میں ایک کروڑ روپے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 9 ٹرانسفارمرز اتار لیے گئے۔ پیسکو مجسٹریٹ نے پشاور میں بجلی چوری کرنے کے الزام میں سات افراد کو جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل بھجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :