ایسے کرداروں کی متلاشی ہوں جو میری پہچان بن جائیں ‘ سچل علی

ہفتہ 29 مارچ 2014 13:22

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء)ٹی وی کی خوبرو اداکارہ سچل علی نے کہا ہے کہ اپنے کیرئیر میں ایسے کردار نبھانا چاہتی ہوں جسے لوگ مدتوں یاد رکھیں ، ابھی تو شوبز کی دنیا کی اونچ نیچ کو سمجھنے کی کوشش کر رہی ہوں اور اپنے مستقبل کا تعین کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں صرف روایتی کردار ادا نہیں کرنا چاہتی میں ایسے کرداروں کی متلاشی ہوں جو میری پہچان بن جائیں ۔ سچل علی نے مزید کہا کہ بے شمار کرداروں کی پیشکش ہوتی ہے لیکن جس کردار میں مارجن نظر آتا ہے اسے نبھانے کی حامی بھرتی ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شوبز کی دنیا کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہوں اور اسکے ساتھ ساتھ یہ تعین بھی کر لیا ہے مجھے مستقبل میں کیا کچھ کرنا ہے ۔