فلمساز، اداکار اور ڈرامہ پروڈیوسر ہمایوں سعید اداکار و ہدایت کار شان شاہد کی ڈائریکشن میں کام کرنے کیلئے رضامند

ہفتہ 29 مارچ 2014 13:20

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء)فلمساز، اداکار اور ڈرامہ پروڈیوسر ہمایوں سعید اداکار و ہدایت کار شان شاہد کی ڈائریکشن میں کام کرنے کیلئے رضامند ہوگئے۔ذرائع کے مطابق کراچی میں ایک ملاقات میں رائٹر پرویز کلیم اور شان نے ہمایوں سعید کو فلم کی کہانی سنائی تو وہ شان کی آفر کو رد نہ کرسکے، انہوں نے فلم ارتھ ٹو میں کام کرنے کا اشارہ دیدیا۔

ہمایوں سعید اور شان پہلی بار کسی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے، فلم کی دیگر کاسٹ میں عمائمہ ملک اورعظمیٰ علی خان نمایاں ہیں۔

(جاری ہے)

فلم ارتھ ٹو کی عکسبندی کا آغاز اب اپریل کے آخری ہفتے میں ہوگا اور اسے لاہور اور اسلام آباد میں شوٹ کیا جائے گا۔یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ہمایوں سعید نے شان کی فلم میں کام کرنے کیلئے اپنی دیگر فلموں کا شیڈول بھی ترتیب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ اس فلم کے لیے ہمایوں سعید کو منہ مانگا معاوضہ دیا جائے گا۔اس کے علاوہ اداکار شان ہدایتکار شمعون عباسی کی کئی برسوں سے زیر تکمیل فلم گدھ میں ہمایوں سعید کی جگہ شامل ہوگئے ہیں جبکہ عائشہ خان کی جگہ ایمان علی کی چھوٹی بہن اور اداکارعابد علی کی بیٹی رائما کو اہم کردار کیلئے سائن کیا گیا ۔