طالبان نے جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایک گولی بھی نہیں چلائی، پروفیسر ابراہیم
ہفتہ 29 مارچ 2014 11:39
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ طالبان جنگ بندی پر پوری طرح قائم ہیں اور اس کے اعلان کے بعد انہوں نے ایک گولی بھی چلائی۔پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ ایکسپریس نیوز کے اینکر پرسن رضا رومی پر حملہ قابل مذمت ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ میڈیا کے دفاتر اور صحافیوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے، طالبان شوری سے براہ راست مذاکرات کے دوران بھی جنگ بندی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر بات ہوئی تھی۔
طالبان نے جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایک گولی بھی نہیں چلائی۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں، دونوں فریقین کے درمیان بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔(جاری ہے)
انہیں امید ہے کہ دونوں جانب سے قیدیوں کی رہائی کا عمل جلد ہی شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان سے ملاقات کے لئے دونوں کمیٹیاں جلد قبائلی علاقے روانہ ہوں گی۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی وجہ سے ملک میں انسداد پولیو مہم کو شدید نقصان پہنچا، طالبان شوری سے براہ راست مذاکرات کے آئندہ دور میں وزیرستان میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے بات کی جائے گی تاکہ قبائلی علاقوں کے بچوں کو دائمی معذوری سے بچایا جاسکے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
-
جاپان اور پاکستان دیرینہ دوست ممالک ہیں ،جن کے مابین تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں. شہباز شریف
-
سعودی عرب کے کاروباری وفد کا دورہ ملکی معیشت کے لئے اہم سنگ میل ہے.شہبازشریف
-
ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے، کلیدی اقتصادی اشاریوں سے معاشی بہتری اوراستحکام کی عکاسی ہورہی ہے.محمد اورنگزیب
-
ہم چاہتے ہیں کہ 9 مئی واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی ہونے کی وجہ سامنے آ گئی
-
یہ تاثر غلط ہے کہ وزارت خارجہ نے امریکی سفیر سے ملاقات طے کرائی
-
سوشل میڈیا پر پابندی کے سوال پر ترجمان پاک فوج کا قرآن کی آیت کا حوالہ
-
واحد راستہ قوم سے معافی ،ترجمان پاک فوج نی9 مئی کے مسئلے کا حل بتادیا
-
9 مئی کے ذمہ دار وہ ہیں جن لوگوں نے رینجرز کے یونیفارم میں عدالتی احاطے میں عمران خان پر حملہ کیا
-
متحدہ عرب امارات میں بچوں میں پڑھنے کے شوق کو تقویت دینے کے مقصد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.