رجسٹرارآفس سپریم کورٹ نے غداری کیس میں خصوصی عدالت کے بینچ ٹوٹنے سے متعلق درخواست اعتراض لگاکرواپس کردی

جمعہ 28 مارچ 2014 21:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ۔2014ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرارآفس نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کے دوران خصوصی عدالت کے بینچ ٹوٹنے اور چند گھنٹوں بعد جاری کردہ فیصلے کیخلاف دائر درخواست اعتراض لگاکرواپس کردی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو درخواست ایڈووکیٹ شاہ جہان کی جانب سے دائرکی گئی تھی جس میں موٴقف اختیار کیا گیا تھا کہ خصوصی عدالت کا بینچ ٹوٹنے کی خبریں نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں شائع ہوئیں تاہم چند گھنٹے کے بعد خصوصی عدالت نے کیس کی سماعت سے متعلق فیصلہ جاری کیا جس سے عوام ابہام کا شکار ہوئے اس لئے سپریم کورٹ اس سارے معاملے کی وضاحت طلب کرتے ہوئے اس حوالے سے مناسب حکم جاری کرے تاہم سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے اعتراض لگاتے ہوئے درخواست واپس کردی کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں اور درخواست دائر نہیں کرسکتا

متعلقہ عنوان :