ڈھاڈر ،مکہ ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی نیٹو کنٹینروں پر فائرنگ ،ڈرائیور جاں بحق ، ایک شخص زخمی

جمعہ 28 مارچ 2014 21:41

مچھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ۔2014ء) تحصیل ڈھاڈر اے ایریا پولیس تھانہ ڈھاڈر مکہ ہوٹل کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کوئٹہ سے سندھ جانیوالی نیٹو کنٹینروں پر فائرنگ کی جس کے بعد ایک کنٹینرمیں آگ لگ گئی جس سے ایک ڈرائیور جاں بحق ایک زخمی تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز کوئٹہ سے سندھ جانیوالے دو نیٹو کنٹینرنمبرTLR-057اور TLU-208ڈھاڈر نیشنل ہائی وے مکہ ہوٹل کے قریب چار نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک کنٹینر میں آگ لگ گئی جس سے ڈرائیور فراست نسیم ولد محمد نسیم جل کر جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا کنٹینر ڈرائیور شاہنواز ولد غلام حسین گولی لگنے سے زخمی ہوگیا زخمی اور جاں بحق ہونے والے دونوں ڈرائیوروں کو فوری طور پر ڈھاڈر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

مزید تحقیقات جاری ہے ۔