توانی کی بچت کیلئے پارلیمنٹ 29مارچ کوارتھ آورمنائے گی،(کل) رات پارلیمنٹ ہاؤس کی برقی روشنیاں گل کر دی جائیں گی، اراکین پارلیمنٹ موم بتیاں جلا کر مشن کو اجاگر کرینگے

جمعہ 28 مارچ 2014 20:58

توانی کی بچت کیلئے پارلیمنٹ 29مارچ کوارتھ آورمنائے گی،(کل) رات پارلیمنٹ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ۔2014ء) پارلیمنٹ ہاؤس 29مارچ کو توانائی کی بچت کیلئے ”ارتھ آور منائے گی ۔ ہفتہ کی رات پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہ خصوصی تقریب میں برقی روشنیاں گل کر دی جائیں گی ۔اراکین پارلیمنٹ موم بتیاں روشن کرکے توانائی کی بچت کے مشن کو اجاگر کریں گے۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے توانائی کی بچت کے حصول کے لیے 29مارچ کو منائے جانے والے ارتھ آور کو سنگ میل قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اپنے ایک پیغام کے ذریعے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو توانائی کے شدید بحران کا سامنا ہے لہٰذا اس کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس کو شمسی توانائی کے ذریعے بجلی کی ضروریات پوری کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں پاکستان کی پارلیمنٹ کو یہ منفرد مقام حاصل ہوگا کہ اس کی بجلی کی ضروریات شمسی توانائی کے ذریعے پوری ہونگی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اس امر کا اعادہ بھی کیا ہے کہ دنیا بھر میں توانائی کے تحفظ ، گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نپٹنے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس کی روشنیوں کو گُل کردیا جائے گا۔ اس موقع پر اراکین اسمبلی پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے 29مارچ کو رات 8:30 سے 9:30بجے تک موم بتیاں جلاکر اس مشن کو اجاگر کریں گے۔

متعلقہ عنوان :