کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں5ارب80کروڑروپے سے زائدکا اضافہ،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس49.36پوائنٹس کمی سے27116.13پوائنٹس پر بند ہوا

جمعہ 28 مارچ 2014 20:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کومندی رہی تاہم کے ایس ای 100انڈیکس 27100کی نفسیاتی حد پر برقرار رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں5ارب80کروڑروپے سے زائدکا اضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت33.02فیصد کم جبکہ52.25فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروباری کا آغاز منفی زون میں ہوا اور ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 27088پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ ،کیمیکل اور ٹیلی کام سیکٹر میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 27100پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس49.36پوائنٹس کمی سے27116.13پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر354کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے150کے کمپنیوں کے بھاوٴ میں اضافہ185کمپنیوں کے بھاوٴ میں کمی جبکہ19کے حصص میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں5ارب80کروڑ 56لاکھ 30 ہزار663 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر65کھرب73ارب10کروڑ17لاکھ 75ہزار606روپے ہوگئی ۔

جمعہ کو کاروباری سرگرمیاں17کروڑ7لاکھ 78ہزار40شیئرز رہیں جوجمعرات کے مقابلے میں 8 کروڑ42لاکھ13 ہزار300شیئرزکم ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت451.50روپے اضافے سے9481.50روپے،یونی لیورفوڈز کے حصص کی قیمت100.00روپے اضافے سے9000.00روپے پر بند ہوئی ،نمایاں کمی باٹاپاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت24.61روپے کمی سے 2775.39روپے جبکہ آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت18.90روپے کمی سے1011.10روپے پر بند ہوئی ۔

جمعہ کو بینک آف پنجاب کی سرگرمیاں2کروڑ23لاکھ 9ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 22پیسے اضافے سے10.64روپے اورسمٹ بینک کی سرگرمیاں1کروڑ46ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت19پیسے کمی سے3.08روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30انڈیکس90.22پوائنٹس کمی سے 19200.54پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس413.89پوائنٹس کمی سے44488.95جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس18.00پوائنٹس اضافے سے 20379.22پوائنٹس پر بند ہوا ۔