تھرپارکر سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں گندم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ،سید سلمان شاہ ، متاثرہ اضلاع میں مختلف بیماریوں کے مریضوں کو علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ،ڈائریکٹر جنرل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ

جمعہ 28 مارچ 2014 20:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ۔2014ء) ڈائریکٹر جنرل صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ سید سلمان شاہ نے گذشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تھرپارکر‘ عمر کوٹ ‘ سانگھڑ اورخیرپور سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق اب تک تھرپارکر ضلع کے قحط سالی متاثرین میں 237314 ‘ عمر کوٹ میں 11972 ‘سانگھڑ میں 6464 اور ضلع خیرپور میں 2700 خاندانوں میں 50 کلو گرام گندم کی بوریاں تقسیم کی جاچکی ہیں اور تاحال گندم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ۔

ڈی جی ‘ پی ڈی ایم اے سندھ نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے گذشتہ 20 دنوں میں کل 40000 فیملیز راشن بیگ بھیجے گئے جن میں 25 ہزار تھرپار کر ‘ 8000 عمر کوٹ اور 7000 ضلع سانگھڑ میں بھیجے گئے تھے جبکہ گزشتہ روز بھی 1000 تھرپار کر اور 1000 فیملی راشن بیگ عمرکوٹ میں بھیجے گئے ۔

(جاری ہے)

ڈی جی ‘ پی ڈی ایم اے سندھ نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ اب تک کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ اضلاع میں مختلف بیماریوں کے مریضوں کو علاج معالجے کی سہولتیں تاحال جاری ہیں اور پی ڈی ایم اے سندھ کو ملنے والی گذشتہ روز کی رپورٹ کے مطابق اب تک ضلع تھرپارکر میں 55359 ‘ عمر کوٹ میں 22026 ‘ سانگھڑ میں 9812 اور ضلع خیرپور میں 3955 مختلف بیماریوں کے مریضوں کا علاج کیا جاچکا ہے جبکہ ضلع تھرپارکر میں گذشتہ روز کی ملنے والی رپورٹ کے مطابق ضلع تھرپارکر میں 2701620 ‘ ضلع عمر کوٹ میں 179927 ‘ ضلع سانگھڑ میں 112700 اور خیرپور میں 78331 مال مویشیوں کو ویکسین دی جاچکی ہے اور تاحال یہ سلسلہ جاری ہے ۔

ڈی جی ‘ پی ڈی ایم اے سندھ نے کہا کہ پی ڈی ایم اے میں حکومت سندھ کے حکم کے مطابق تاحال ایمرجنسی نافذ ہے ۔

متعلقہ عنوان :