لاہور سٹاک ایکسچینج میں کارروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان ،ایل ایس ای 25 انڈیکس15.57پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 5123.69 پربندہوا

جمعہ 28 مارچ 2014 19:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ۔2014ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کارروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25 انڈیکس15.57پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 5123.69 پربندہوا ۔ مجموعی طور پر82کمپنیوں کا کاروبارہوا۔13کمپنیوں کے حصص میں اضافہ20 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ49کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں کل28 لاکھ24 ہزار400حصص کا کاروبار ہو ا ۔

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں سمٹ بنک لمیٹڈ14لاکھ82ہزارحصص۔ این آئی بی بنک لمیٹڈ کے4 لاکھ37 ہزار حِصص۔ جبکہ بنک آف پنجاب لمیٹڈکے2 لاکھ50 ہزار حِصص فروخت ہوئے۔سب سے زیاد ہ اضافہ اینگرو فوڈز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت3.25روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی نشاط ملز لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت3.35 روپے کم ہو گئی۔