اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش
جمعہ 28 مارچ 2014 19:07
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ۔2014ء) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 61 پیسے فی لیٹر کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی۔ یکم اپریل سے پٹرول کی نئی قیمت 108 روپے 31 پیسے جبکہ ہائی اوکٹین کی 113 روپے 85 پیسے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔
سمری کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے بہتر پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے نوے پیسے، ایچ او بی سی کی قیمت میں چار روپے چھیاسٹھ پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں پانچ روپے اکسٹھ پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں پانچ روپے سولہ پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز کی گئی ہے۔(جاری ہے)
قیمتوں میں کمی سے متعلق حتمی فیصلہ اکتیس مارچ کو ہوگا۔
سمری میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات میں کمی ہوئی ہے اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں بھی کمی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات پانچ روپے 61 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی۔ اوگرا کی سمری اب وزارت پٹرولیم سے وزارت خزانہ کو بھجوائے گی جس کے بعد وزیر اعظم سے مشورہ کر کے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مئی ریلی کیس،بیرسٹرگوہر، عمرایوب و دیگر کی عبوری ضمانت منظور
-
مولانا فضل الرحمن اور جماعت اسلامی کی تحریک تحفظ آئین میں باقاعدہ شمولیت دورنہیں، فواد چوہدری
-
پاکستان سی پیک کا دوسرا مرحلہ عزم اور تیزی سے مکمل کرے گا،احسن اقبالل
-
اسحاق ڈار 13مئی سے چین کا دورہ کریں گے
-
ایف بی آر کا نان فائلرز کی سمز بند نہ کرنے کیخلاف ٹیلی کام کمپنیوں کیخلاف عدالت جانے کافیصلہ
-
محسن نقوی کا اسلام آباد میں زیر تعمیر جیل کا دورہ،جیل کی تعمیر کا پہلا مرحلہ 6ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت
-
گلیوں اور نالیوں کی سیاست سے نکلنا ہوگا،علی امین گنڈا پور
-
وفاقی وزیراطلاعات سے پاکستان کے دورہ پر آئے بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد کی ملاقات
-
وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کیانتقال پراظہار تعزیت
-
فوا د چوہدری نے تحریک تحفظ آئین کی تحریک کو اپوزیشن کا سب سے مضبوط اتحاد قرار دیدیا
-
روسی ہیکر امریکا کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ‘گرفتاری میں معاونت پر10ملین ڈالر کا انعام مقرر
-
پیرس: ایک حملہ آور کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.