سیکیورٹی خدشات کے باعث بلاول بھٹو زرداری کا دورہ پنجاب ملتوی

جمعہ 28 مارچ 2014 18:46

سیکیورٹی خدشات کے باعث بلاول بھٹو زرداری کا دورہ پنجاب ملتوی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ۔2014ء) سیکیورٹی خدشات کے باعث چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا دورہ پنجاب غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا جبکہ سندھ اسمبلی میں بلاول بھٹو کو دھمکی آمیز خط ملنے کے خلاف مذمتی قراردار بھی منظور کرلی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے بلاول بھٹو زرداری کی آمد کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا تھا جس کے بعد پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے پنجاب حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کلئیرنس نہ ملنے پر بلاول بھٹو زرداری کا دورہ پنجاب ملتوی کردیا، چیرمین پیپلزپارٹی نے اپنے دورہ پنجاب کےدوران مختلف اضلاع کادورہ کر کے تنظیمی رہنماؤں اور کارکنان سے ملاقاتیں کرنا تھیں جبکہ پیپلزپارٹی کےرہنما میاں منظوروٹوکا کہنا ہے کہ بلاول بھٹوزرداری اب مناسب وقت پر پنجاب کادورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سندھ اسمبلی نے بھی بلاول بھٹوزرداری کو کالعدم تنظیم کی جانب سے دھمکی آمیز خط ملنے کے خلاف مذمتی قراردار منظورکرلی، رکن اسمبلی عبدالستار راجپر کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت چیرمین پیپلزپارٹی کو ملنے والے دھمکی آمیز خط کا نوٹس لے اور کالعدم تنظیم کے خلاف کارروائی کرے۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو گزشتہ روزکالعدم تنظیم کی جانب سے دھمکی آمیزپیغام موصول ہوا تھ اجس پروزیراعلیٰ پنجاب نےتحقیقات کاحکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :