گیس کی قیمتوں میں300فیصد اوربجلی بلوں میں اضافہ عوام پر بوجھ ہے ‘ سید بلال شیرازی

جمعہ 28 مارچ 2014 17:28

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28مارچ 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے اواگرا کی جانب سے ملک میں نکلنے والی گیس صارفین کو مہنگے داموں فروخت کرنے کیلئے سوئی گیس کمپنیوں کو گھریلو صارفین کیلئے گیس ٹیرف کا سلیب ختم کرتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں 300فیصوں تک اضافے کی منظور ی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں 300فیصد اور بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ 2روپے 24پیسے مزید اضافہ عوام پر بوجھ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت غیر ملکی امداد کے اربوں روپے وصول کرنے کے باوجود مزید ریونیو کے حصول کیلئے عوام کونت نئے اضافوں سے پریشانی میں مبتلا کر رہی ہے ۔حکومتی اقدامات کے باعث مہنگائی کی شرح دن بدن بڑھ رہی ہے جس سے غریب اور سفید پوش عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے ۔سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ روپے کے مقابلہ میں ڈالر 97روپے کی کم ترین سطح پر پہنچ چکا ہے اور ڈالر کو بنیاد بنا کر پٹرولیم مصنوعات اور پھر بجلی کی قیمتوں میں کیے گئے اضافے فی الفور واپس لیے جائیں ، پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے ۔حکومت اگر مہنگائی سے نجات کیلئے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکتی توگیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کو تکلیف بھی نہ دے۔

متعلقہ عنوان :