حکومت عوام کو مہنگائی سے محفوظ رکھنے اور اشیاء ضروریہ کی وافر فراہمی کے میکنزم پر کام کررہی ہے‘ بلال یاسین
جمعہ 28 مارچ 2014 17:28
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28مارچ 2014ء) حکومت عوام کو مہنگائی سے محفوظ رکھنے اور اشیاء ضروریہ کی وافر فراہمی کے میکنزم پر کام کررہی ہے، اس ضمن میں صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو سخت ہدایات ہیں کہ وہ گراں فروشی پر کڑی نظر رکھے اور اس میں ملوث دوکاندار کو سخت سزائیں دی جائیں۔یہ بات جمعہ کے روز صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین کابینہ پرائس کنٹرول کمیٹی پنجاب بلال یاسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آلو، پیاز اور ٹماٹر جیسی سبزیوں کی قیمتوں کے تعین کا روزانہ کی بنیاد پر طلب و رسد اور پیداوار پر انحصار ہوتاہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ سے آنے والا ٹماٹر اور آلو کی فصل کا اختتام ہوچکاہے جس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے انڈیا سے یہ اشیاء ایمپورٹ کر کے ڈیمانڈ پوری کی جارہی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
سکیورٹی،اندرونی اورعلاقائی مسائل چیلنجزہیں، یوسف رضا گیلانی
-
ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، ملیحہ لودھی
-
تحریک انصاف کا بشری بی بی کی بگڑتی صحت پر اظہار تشویش
-
بشری بی بی فٹ قرار، تازہ ترین رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی گئی
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
غزہ کے ہسپتالوں میں ہلاکتیں، اقوام متحدہ کا تفتیش کا مطالبہ
-
عمران خان کا بیرون ملک جانے سے صاف انکار
-
مسئلہ فلسطین کا حل خطے میں امن و استحکام کے لیے ضروری ہے، ایرانی صدر
-
افغانستان میں مہنگائی کی شرح منفی 8فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 30فیصد ہے
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.