کراچی ، تیز رفاتار گاڑی نے رکشے کو ٹکر مار دی ، دو خواتین سمیت تین افراد زخمی

جمعہ 28 مارچ 2014 17:11

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28مارچ 2014ء) صوبائی دارالحکومت کراچی میں سٹی کورٹ کے قریب تیزرفتارگاڑی نے رکشے کو ٹکر ماردی، حادثے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر سٹی کورٹ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکرسے رکشہ ڈرائیور اور رکشے میں سوار 2 خواتین زخمی ہو گئیں، ایک خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ علاقہ مکینوں نے حادثے کے ذمہ دارگاڑی کے ڈرائیورکو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، رکشہ ڈرائیور کے مطابق گاڑی کا ڈرائیورنشے میں دھت تھا۔

متعلقہ عنوان :