موٹر وے پر سالٹ رینج کے مقام پر زائرین کی الٹنے سے بچی اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ، دس زخمی

جمعہ 28 مارچ 2014 17:11

کلرکہار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28مارچ 2014ء) موٹر وے پر سالٹ رینج کے مقام پر زائرین کی الٹنے سے بچی اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق کلر کہار موٹر وے پر سالٹ رینج کے مقام پر جھنگ سے پیر کھاراشریف کی عرس کی تقریب میں شرکت کیلئے آنے والی زائرین کی بس بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں بچی اور خاتون سمیت3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال منتقل کیا، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ارم شہزادی، جنت بی بی اور عمر دراز کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انھیں طبی امداد دی جارہی ہے۔واضح رہے کہ 2011 میں بھی کلر کہار موٹر وے پر سالٹ رینج کے مقام پر ہی ایک اسکول بس گھائی میں گرنے سے 37 بچے جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :