وزیر اعظم نواز شریف کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے آئی جی سندھ کی تقرری التوا کا شکار ہو گئی

جمعہ 28 مارچ 2014 17:11

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28مارچ 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے آئی جی سندھ کی تقرری التوا کا شکار ہو گئی۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی بدامنی کیس کی سماعت کے دوران سات دن میں آئی جی سندھ کی تعیناتی کا حکم دیا تھا جس کی مدت ستائیس مارچ کی نصف شب کو ختم ہو گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ کی تقرری کی سمری وزیر اعظم ہاوٴس بھیجی جا چکی ہے تاہم وزیر اعظم کے بیرون ملک ہونے کے باعث معاملہ التوا کا شکار ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :