ٹی وی انڈسٹری سے وابستہ افراد بھی فلمی صنعت کی بحالی میں دلچسپی رکھتے ہیں‘ اداکار ندیم

جمعہ 28 مارچ 2014 17:00

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28مارچ 2014ء) سینئر اداکار ندیم نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری نے ہمیں بہت کچھ دیا اور اب وقت آگیا ہے کہ ہم بھی انڈسٹری کی بحالی کیلئے عملی اقدامات کر یں ، فلمیں نہ بننے سے فنکار مایوس نظر آتے ہیں اور وہ ٹیلی ویژن پر کام کرکے اپنے شوق کی تکمیل کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فلمی صنعت کی بحالی اور فروغ کیلئے ایک بار پھر کوششوں کا آغاز ہو چکا ہے اور امید ہے کہ اس کے نتائج جلد سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹیلی ویژن انڈسٹری سے وابستہ افراد بھی فلمی صنعت کی بحالی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔نئی نسل کے لوگ اگر فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے کوششیں کریں گے تو ممکن ہے ہم اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہوجائینگے۔