برطانیہ میں لاپتا ہونے والی پاکستانی لڑکی ندا نصیر کی لاش مل گئی

جمعہ 28 مارچ 2014 16:41

نیوپورٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28مارچ 2014ء) برطانوی شہر نیوپورٹ میں 3 ماہ قبل لاپتا ہونے والی پاکستانی لڑکی کی لاش مل گئی ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی پولیس کے مطابق 19 سالہ ندا نصیر کی لاش ویسٹ نیش روڈ پر ان کے گھر سے 6 کلو میٹر دور دریا کے قریب سے ملی تاہم اب تک اس کی موت کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا، ندا نصیر گزشتہ سال دسمبر میں اس وقت لاپتا ہوگئی تھی جب وہ کچرے کا ڈبہ رکھنے کے لئے گھر کے باہر نکلی ۔ واضح رہے کہ ندا کے اہل خانہ 5 سال قبل برطانیہ آئے اور سیاسی پناہ کی درخواست دائر کی جو پچھلے سال مسترد ہوگئی جس کے خلاف انہوں نے دوبارہ اپیل دائر کررکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :