خواجہ صفدر ممیوریل والی بال ٹورنامنٹ اپریل کے آخری ہفتے کھیلی جائے گی

جمعہ 28 مارچ 2014 14:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28مارچ 2014ء) خواجہ صفدر ممیوریل والی بال ٹورنامنٹ اپریل کے آخری ہفتے سیالکوٹ میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان والی بال کے نائب صدر میجر(ر) محمد افضل نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں قومی چیمپئن شپ کی ٹاپ آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان واپڈا، پی او ایف واہ، پنجاب ، خیبرپختونخواہ اور پاکستان بورڈز کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان والی بال فیڈریشن کے صدر ظفر عباس لک نے ٹورنامنٹ منعقد کروانے کی منظوری دے دی ہے۔