اداکارہ تبو 14سال بعد اداکار منوج باجپائی کی ہیروئن بنیں گی

جمعہ 28 مارچ 2014 14:28

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28مارچ 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ تبو فلمساز وکرم ملہوترا اور نیرج پانڈے کی مشترکہ پروڈکشن میں اداکار منوج باجپائی کی ہیروئن بنیں گی تبو اور نیرج پانڈے 2000 میں ریلیز ہونے والی فلموں”دل پے مت لے یار اور ”گھاٹ “ کے بعد پہلی مرتبہ کسی تھرلر فلم میں ایک ساتھ کام کریں گے ۔اطلاعات کے مطابق فلم کی دیگر تفصیلات کا ابھی حتمی شکل دی جارہی ہے تاہم منوج باجپائی کا کہنا ہے کہ یہ ایک نفیساتی رومانوی فلم ہوگی جس کی ہدایات منوج ابھینیکر دے رہے ہیں اور یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ کسی فلم کی ہدایات دیں گے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے فلم میں اپنے اور تبو کے کردار ظاہر کیے بغیر بتایا کہ فلم کا ابھی نام نہیں فائنل کیا گیا تاہم اس کی کہانی تبو ، میرے اور انوکپور کے گرد گھومتی ہے۔ دوسری طرف تبو نے کہا ہے کہ وکرم مہلوترا اور نیرج پانڈے نے اپنی فلم کے لیے مجھ سے رابطہ کیا ہے اور میں نے اپنی رضامندی کا اظہار کردیا ہے اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں تقریباً 14 برس بعد منوج باجپائی کے ساتھ کسی فلم میں کام کررہی ہوں ان کے ساتھ میری دو فلمیں ”دل پے مت لے یار اور ”گھاٹ “ سینما گھروں کی زینت بنائی جا چکی ہیں جن میں ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے۔