پاکستانی کرکٹ ٹیم نے اوس سے نمٹنے کا حل ڈھونڈ لیا
جمعہ 28 مارچ 2014 12:38
ڈھاکا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28مارچ 2014ء) آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران رات کو گرنے والی اوس سے بولنگ کرنا دشوار ہوجاتا ہے۔اسی وجہ سے عام طور پر ٹاس جیتنے والی ٹیمیں پہلے بولنگ کو ترجیح دیتی ہیں۔پاکستانی کرکٹ ٹیم نے اس مسئلے سے نمٹنے کا حل ڈھونڈ لیا، نیٹ سیشن میں بولرز کوگیلی گیندوں سے پریکٹس کرائی جا رہی ہے تا کہ میچ کے دوران انھیں زیادہ پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
بولنگ کوچ محمد اکرم نے کہاکہ 12گیندیں پانی میں بھگوکر ان سے بولنگ کرائی جا رہی ہے،اس مقصد کے لیے باقاعدہ فیلڈ سیٹ کرنے کے بعد بولرز سے کہا جاتا ہے کہ وہ اس کے مطابق بولنگ کریں۔فاسٹ بولر عمرگل نے اس بارے میں کہاکہ اوس کی وجہ سے بولنگ مشکل ہوجاتی ہے، اس صورتحال میں گیلی گیند سے لینتھ بال بڑی مؤثر ثابت ہونے لگی،انھوں نے کہا کہ گیند چونکہ سوئنگ نہیں ہوتی لہٰذا لینتھ بال یا یارکر سے بیٹسمین کو پریشان کیا جا سکتا ہے۔(جاری ہے)
اس طرزِکرکٹ میں وہی بولرز زیادہ کامیاب رہتے ہیں جو یارکر اور سلوگیند کا ذہانت سے استعمال کریں۔ عمرگل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سعید اجمل کی 83 وکٹوں کے بعد 77 شکارکے ساتھ دوسرے سب سے زیادہ کامیاب بولر ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیشی پچز پر بولنگ مشکل ہے لیکن آپ معذرت خواہانہ انداز اختیار کرکے بری الذمہ نہیں ہوسکتے،بولرز کو وکٹ اور کنڈیشنز کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لانا ہوتی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ ماضی کی طرح اس ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔واضح رہے کہ عمرگل نے2009 کے میگا ایونٹ میں سب سے زیادہ 13وکٹیں حاصل کی تھیں، ان میں نیوزی لینڈ کے خلاف اوول میں صرف 6رنز کے عوض 5وکٹوں کی غیرمعمولی کارکردگی بھی شامل تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا
-
بابر اعظم نے ایک اور ٹی ٹونٹی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
سیریز کا پہلا ٹاکرا، آئرلینڈ نے ٹاس جیت لیا
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
-
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.