القاعدہ کمزورہونے کے باوجود اپنا اثررکھتی ہے،برطانوی وزیراعظم،القاعدہ حملوں کی منصوبہ بندی پاک افغان سرحدپر ہوتی ہے،برطانیہ میں رہنے والوں کو دہشت گردوں سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں،انٹرویو

جمعرات 27 مارچ 2014 21:28

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2014ء) برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے کہاہے کہ القاعدہ کمزورہونے کے باوجود اپنا اثررکھتی ہے،حملوں کی منصوبہ بندی پاک افغان سرحدپر ہوتی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویومیں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے کہاکہ القاعدہ کمزورہونے کے باوجود اپنا اثررکھتی ہے،القاعدہ کے اہم جنگجومارے جاچکے ہیں تاہم تنظیم ان کے نام سامنے نہیں لاتی ،انہوں نے کہاکہ برطانیہ میں سیکورٹی کے بہترین انتظامات ہیں برطانیہ میں رہنے والے کسی بھی ملک کے شہری کودہشت گردی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ،تمام شہریوں کو بلاامتیازسیکورٹی فراہم کرتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اورافغانستان کی سرحدوں پر القاعدہ جنگجوروزانہ کی بنیادوں پرآتے جاتے رہتے ہیں اورتمام حملوں کی منصوبہ بندی بھی انہیں سرحدوں پر ہوتی ہے۔