پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے رعایتی کرایوں میں مزید 3ماہ کی توسیع کا اعلان کر دیا ،یکم جولائی 2013سے 20مارچ تک گزشتہ سال کی نسبت 4ارب 51کروڑ زائد آمدن ہوئی ‘ ترجمان ۔ تفصیلی خبر

جمعرات 27 مارچ 2014 21:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2014ء) پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے رعایتی کرایوں میں مزید 3ماہ کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان ریلوے نے مسافرٹرینوں کے کرائے میں کی گئی کمی میں مزید3ماہ کی توسیع کردی۔ریلوے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف ٹرینوں کے اے سی سلیپر،اے سی بزنس اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں پہلے سے کی گئی کمی میں مزید3ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کرایوں میں کمی کی مدت 31مارچ کو ختم ہونا تھی جو30جون تک بڑھا دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے نے پسنجر سروس کے شعبے میں یکم جولائی 2013ء سے 20مارچ 2014تک 10ارب 93کروڑ روپے کمائے ہیں جو کہ موجودہ مالی سال کے طے شدہ ہدف9ارب 72کروڑ روپوں کے مقابلے میں1ارب 21کروڑ روپے زائد ہیں۔ اسی طرح تمام شعبہ جات میں مجموعی طور پرپاکستان ریلویز نے اسی دورانیے میں16ارب 95کروڑ روپے کمائے ہیں جو کہ طے شدہ ہدف 15ارب 10کروڑروپوں کے مقابلے میں 1ارب 85کروڑ روپے زائد ہیں۔ یہ آمدن پچھلے مالی سال 2013-14کے اسی دورانیے سے 36% یعنی 4ارب اکیاون کروڑ روپے زائد ہے۔

متعلقہ عنوان :