سپریم کورٹ آف پاکستان کا لاپتہ شخص تاصف ملک کواہل خانہ سے ملاقات کا حکم

جمعرات 27 مارچ 2014 21:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2014ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاپتہ شخص تاصف ملک کیس میں حکومت کو 3 اپریل سے قبل اسکے اہل خانہ سے ملاقات کرانے کا حکم دیدیا۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے لاپتہ شخص تاصف ملک کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عتیق شاہ سے استفسار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود تاصف ملک سے اس کے اہل خانہ کی ملاقات کیوں نہیں کرائی گئی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سیکیورٹی وجوہات کے بنا پر تاصف ملک کوہاٹ منتقل نہیں کیا جاسکا تھا،اب اسیکوہاٹ منتقل کرکے طبی معائنہ کرایا جا رہا ہے،عدالت نے 3 اپریل سے پہلے ملاقات کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :