Live Updates

عمران خان ڈیڑھ ارب ڈالر، طالبان مذاکرات سمیت اہم ایشوز پر بات کرنے کے بجائے چیئرمین نیب کا ایشو لیکر بیٹھ گئے ہیں ،خورشید شاہ ،حکومت تو اب خود عمران خان کے گھر چلی جاتی ہے ، کہتے ہیں ویلڈن میاں صاحب ہم آپ کے ساتھ ہیں ، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 27 مارچ 2014 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2014ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہاہے کہ عمران خان غیر ملکی ڈیڑھ ارب ڈالر، طالبان سے مذاکرات اور دیگر اہم ایشوز پر بات کرنے کے بجائے چیئرمین نیب کا ایشو لیکر بیٹھ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہاکہ عمران خان بادشاہ آدمی ہیں، چیئرمین نیب کی تقرری آئینی طریقے سے ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سربراہ تحریک انصاف کی میاں صاحب سے محبتیں بہت بڑھ گئی ہیں حکومت تو اب خود عمران خان کے گھر چلی جاتی ہے اور کہتے ہیں ویلڈن میاں صاحب ہم آپ کے ساتھ ہیں۔طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے خورشید شاہ نے کہا کہ مذاکرات سے مسئلہ حل ہوتا ہے تو اس بہتر کوئی چیز نہیں تاہم یہ مذاکرات آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر ہونے چاہئیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات