حکومتی کمیٹی کے ارکان کی وزیر داخلہ سے ملاقات ، طالبان شوری ٰسے ہونے والی ملاقات سے آگاہ کیا ،خواتین اور بچوں کی صورت میں کوئی قیدی حکومتی تحویل میں موجود نہیں ، حکومتی مذاکراتی کمیٹی ، حکومت کمیٹیوں کی ملاقات کو خوش آئند سمجھتی ہے، حکومت کی جانب سے کمیٹی کی فراہم کردہ معلومات کا جائزہ لیا جائے گا ، چوہدری نثار ۔ تفصیلی خبر
جمعرات 27 مارچ 2014 20:49
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2014ء) حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے طالبان سے ملاقات میں واضح کر دیا ہے کہ خواتین اور بچوں کی صورت میں کوئی قیدی حکومتی تحویل میں موجود نہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی اور گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں نامعلوم مقام پر طالبان شوریٰ سے ہونے والی 6 گھنٹے کی ملاقات کے حوالے سے بات کی۔
اجلاس میں طالبان کے مطالبات اور آئندہ ملاقات کے ایجنڈے پر بھی غور کیا گیاذرائع کے مطابق طالبان کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں پروفیسر اجمل سمیت نو یرغمالیوں کی فوری بازیابی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جبکہ حیدرگیلانی اور شہبازتاثیر کو چھوڑنے کے لیے طالبان نے کچھ اہم قیدیوں کی رہائی کی شرط لگائی ہے۔(جاری ہے)
حکومتی کمیٹی نے کہا کہ براہ راست مذاکرات سے اعتماد بڑھا ہے جبکہ اس دوران عدم تشدد کی پالیسی پر بھی مثبت جواب ملا اور اس ملاقات سے مذاکرات کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔
حکومتی کمیٹی نے پیشکش کی کہ اگر طالبان کے پاس اس حوالے سے کوئی معلومات ہیں تو وہ فراہم کی جائیں ۔ ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی کے اس موقف سے طالبان مطمئن ہو گئے اس ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف کا ذکر بھی ہوا، ایک حکومتی رکن کا کہنا تھا کہ نواز شریف مسئلے کا سیاسی حل چاہتے ہیں جس کے جواب میں طالبان رہنما مولوی بشیر نے کہا آپ لوگ تو نواز شریف کے عاشق ہیں۔ اس موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ حکومت کمیٹیوں کی ملاقات کو خوش آئند سمجھتی ہے، حکومت کی جانب سے کمیٹی کی فراہم کردہ معلومات کا جائزہ لیا جائے گا اور مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، دوسری جانب مولانا اسمیع الحق کا کہنا ہے کہ طالبان اور حکومتی کمیٹیوں کی ملاقات(کل)جمعہ کو اسلام آباد میں ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
افسوس! سعودی وزیرخارجہ پاکستان میں تھے کہ پی ٹی آئی رہنماء نے حکومت گرانے کا الزام لگا دیا
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے پر غور
-
موٹر ویز پر کسی صورت اوور لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز سے بھی اتار دیا جائے گا،علیم خان
-
اسرائیلی جنگی طیاروں کا جنوبی شام میں فوجی اڈے پر حملہ
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے
-
ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق انٹیلی جنس کی کوئی رپورٹ صوبائی حکومت سے شیئر نہیں کی گئی تھی، شہبازشریف
-
ڈاکٹرعاصم کی سربراہی میں میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا
-
چین کی 8 کمپنیاں نوازشریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.