میرے والدکے جان بوجھ کر جہاز گرانے کی خبریں غلط ہیں،صاحبزادہ لاپتہ کپتان، کسی سیاسی جماعت سے تعلق تھانہ والد نے خود کشی کیلئے سینکڑوں مسافروں کی جان لی ،احمد سیٹھ

جمعرات 27 مارچ 2014 20:42

میرے والدکے جان بوجھ کر جہاز گرانے کی خبریں غلط ہیں،صاحبزادہ لاپتہ ..

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2014ء) لاپتہ ملائیشین طیارے کے کپتان کے صاحبزادے نے کہاہے کہ میرے والد کی خود کشی سے متعلق تمام افواہیں بے بنیاد ہیں،یہ قطعی طور ناممکن ہے کہ میرے والد نے خود کشی کرتے ہوئے تقریبا اڑھائی سو مسافروں کی جان لے لی ہو،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں احمد سیٹھ نے کہاکہ میں نے خود طیارہ حادثے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا ہے میرے والد کے بارے میں جو کچھ کہا اور لکھا جا رہا ہے،

وہ سب غلط ہے ان کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق تھا اور نہ ہی انہوں نے مسافروں سے بھرے طیارے کو حادثے سے دوچار کر کے خود کشی کی ،انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے والد کے ہمراہ کئی بار دوسرے ملکوں کا سفر کیامیں انہیں بہت اچھی طرح جانتا ہوں طیارے کو دانستہ طور پر حادثے سے دوچار کرنے کے الزامات قطعی بے بنیاد ہیں، احمد سیٹھ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مسافر طیارے کے حادثے اور تمام مسافروں کے مارے جانے کی خبر غیر متوقع نہیں لیکن میں ذاتی طور پر اب بھی پرامید ہوں مجھے بھی طیارے کے حادثے کے ٹھوس شواہد درکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :