صحافی برادری تبدیلی کی جدو جہد کا حصہ بنیں،پرویزخٹک، حکومت انصاف اور برابری کی بنیاد پرمعاشرے کی تشکیل چاہتی ہے جس میں عام لوگ بالخصوص نادار شہری بھی کسی مشکل کا سامنا کئے بغیر حکومتی خدمات اور سہولیات سے استفادہ کر سکیں، وزیر اعلی خیبرپختونخوا

جمعرات 27 مارچ 2014 20:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2014ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے صحافی اور دانشور طبقہ پر زور دیا ہے کہ وہ تبدیلی کی جدو جہد کا حصہ بنیں کیونکہ تبدیلی اب ہر صورت میں آنی ہے اور اسکی راہ میں رکاوٹ بننے والے خود ختم ہو کر تاریخ کے اوراق میں گم ہو جائیں گے وہ سوات کی صحافی برادری کے وفد سے باتیں کر رہے تھے جس نے رکن صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان کی زیر قیادت اُن سے سی ایم سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات کی اُور سوات کے صحافیوں کو درپیش مسائل و مطالبات سے انہیں آگاہ کیا وفد میں سوات پریس کلب کے صدر رشید اقبال،یونین آف جرنلسٹس کے صدر حضرت بلال، جنرل سیکر ٹری شیرین زادہ اور پریس کلب کے ایگزیکٹیو ممبر ممتاز احمد صادق شامل تھے جبکہ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے مشیر رفاقت الله بابر، سیکرٹری اطلاعات محمد ناصر خان اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے وفد نے کرپشن کے خاتمے اور تھانے ، پٹوار خانے اور تعلیم و صحت سمیت تمام محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے سے متعلق صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اعتراف کیا کہ صحافیوں کو بھی روزمرہ زندگی میں یہ تبدیلیاں عوامی سطح پر نظر آنے لگی ہیں اُنہوں نے صوبائی حکومت کی ایڈورٹائزنگ پالیسی کو بطور خاص سراہتے ہوئے کہا کہ اب اشتہارات کے ضمن میں اُن سے کمیشن کی توقع نہیں کی جاتی جو میڈیا کی سطح پر ایک بڑی تبدیلی ہے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی اتحادی حکومت نے سرکاری محکموں کی اصلاح ، تشکیل نو اور فعالیت کیلئے جامع قوانین متعارف کئے ہیں تا کہ انہیں عوامی خدمات کے تابع بنایا جائے اور کرپشن سے پاک منصفانہ و فلاحی معاشرہ کی تشکیل کا دیرینہ خواب شرمندہ تعبیر بنایا جائے انہوں نے کہا کہ انکی حکومت انصاف اور برابری کی بنیاد پرمعاشرے کی تشکیل چاہتی ہے جس میں عام لوگ بالخصوص نادار شہری بھی کسی مشکل کا سامنا کئے بغیر حکومتی خدمات اور سہولیات سے استفادہ کر سکیں انہوں نے کہا کہ صوبہ میں کرپشن فری کلچر کا فروغ ان کی حکومت کا ہدف ہے انہوں نے اس عظیم مقصد کے حصول میں صحافی برادری اوررائے عامہ کے طبقوں کے خصوصی تعاون کی ضرورت پر زور دیاوزیر اعلیٰ نے دہشت گردی کے خلاف جان و مال کی لازوال قربانیوں پر سوات کے صحافیوں کے کردار کو سراہا اور شہید صحافیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اُنہوں نے سوات میں میڈیا کالونی کیلئے مجوزہ اراضی کے حصول کیلئے متعلقہ حکام کو موقع پر احکامات جاری کئے جبکہ مقامی صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے 30 لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا انہوں نے صحافی ممتاز احمد صادق کی بیٹی اور صحافی شیرین زادہ کے گردوں کے امراض کے علاج کیلئے فنڈز کی منظوری بھی دی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صحافیوں اور اہل خاندان کے علاج اور دیگر ناگزیر ضروریات کیلئے پانچ کروڑ روپے کا انڈونمنٹ فنڈقائم کیا گیا ہے جسے باقاعدہ قانونی شکل دے دی گئی ہے اور اس اقدام کو قومی سطح پر سراہا گیا ہے جبکہ اب دوسرے صوبے بھی یہ فنڈ قائم کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں اسی طرح صوبائی حکومت نے بڑے ہسپتالوں کے بعد اب ضلعی ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی علاج مفت کر دیا ہے جس سے غریب مریض سب سے زیادہ مستفید ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :