بیس سے تیس کلو میٹر کی رینج تک اڑنے والے کھلونا نما ائیر کرافٹس اور ہیلی کاپٹرز ممکنہ طور پر دہشتگردی میں استعمال ہو سکتے ہیں‘ مراسلہ

جمعرات 27 مارچ 2014 20:34

بیس سے تیس کلو میٹر کی رینج تک اڑنے والے کھلونا نما ائیر کرافٹس اور ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2014ء)قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بیس سے تیس کلو میٹر کی رینج تک اڑنے والے کھلونا نما ائیر کرافٹس اور ہیلی کاپٹرز ممکنہ طور پر دہشتگردی کی کارروائیوں میں استعمال ہو سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کہا گیا ہے کہ لاہور، اسلام آباد سمیت دیگر بڑے شہروں میں کھلونا نماائیر کرافٹس اور ہیلی کاپٹرز کی کھلے عام فروخت جاری ہے

او ریہ بیس سے تیس کلو میٹر کی رینج تک اڑ سکتے ہیں اور ایسے کھلونے ممکنہ طور پر دہشتگردی میں استعمال ہو سکتے ہیں ۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایسے کھلونوں کی کھلے عام فروخت پر کڑی نظر رکھنے اور محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔ یاد رہے کہ اسلام آباد میں اسی طرز کا ہیلی کاپٹر مسجد کے مینارسے ٹکرا گر گر گیا تھا جس میں کیمرہ نصب تھا جسکی تحقیقات کی جارہی ہیں۔