ایرانی گارڈز اپنے علاقے میں دس کلومیٹر اندر سے لاپتا ہوئے،دفتر خارجہ

جمعرات 27 مارچ 2014 20:06

ایرانی گارڈز اپنے علاقے میں دس کلومیٹر اندر سے لاپتا ہوئے،دفتر خارجہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2014ء) دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ ایرانی بارڈر گارڈز اپنے علاقے میں 10 کلو میٹر اندر سے لاپتہ ہوئے، ایرانی حکومت اطلاعات فراہم کرے، تلاش کیلئے تیار ہیں، پاکستان کارویہ معذرت خواہانہ نہیں، ایران سے بھی جارحانہ رویے کی توقع نہیں رکھتے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بارڈر کی نگرانی دونوں اطراف کی ذمہ داری ہے، ایران کی درخواست پر پاکستانی حکام نے کئی بار متعلقہ علاقہ چھان مارا ہے لیکن وہاں سے بارڈر گارڈز کی مودگی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ مقتول ایرانی بارڈر گارڈ کی لاش پاکستان سے نہیں ملی،

ایرانی صدر اور وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان مثبت اور دوستانہ ماحول میں بات چیت ہوئی، ہمارا رویہ معذرت خواہانہ نہیں اور نہ ہی ہم ایران سے جارحانہ رویے کی توقع رکھتے ہیں، ہمارے ایران کے ساتھ تعلقات مضبوط ہیں، جنہیں مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے، بھارتی ریاستوں حیدر آباد اور جونا گڑھ پر پاکستان کا موٴقف کیا ہے؟؟ اس سوال پر ترجمان دفترخارجہ نے بات گول کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پر بات کی جائے۔

متعلقہ عنوان :