پاک فوج ہرقسم کے حالات کامقابلے کرنے کوتیارہیں،کورکمانڈپشاور، جب تک ایک بھی جوان زندہ ہے پاکستان کی آن قائم رہے گی،تقریب سے خطاب

جمعرات 27 مارچ 2014 19:20

پاک فوج ہرقسم کے حالات کامقابلے کرنے کوتیارہیں،کورکمانڈپشاور، جب ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2014ء) کور کمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی نے کہا ہے کہ قیام پاکستان سے لیکر اب تک پاک فوج نے گراں قدر خدمات انجام دیں ،اس وقت ملک خطرات سے دوچار ہے بیرونی مداخلت بھی جاری ہے ،پاک فوج ہرقسم کے حالات کامقابلے کرنے کوتیارہیں۔کورکمانڈ نے کہا کہ جب تک ایک بھی جوان زندہ ہے پاکستان کی آن قائم رہے گی۔

کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں اعزازات کی تقسیم کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں کور کمانڈر پشاور جنرل خالد ربانی مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں تین ستارہ امتیاز، اٹھارہ تمغہ امتیاز اور انسٹھ ستارہ بسالت تقسیم کئے گئے۔ ستارہ امتیاز لینے والوں میں بریگڈیئر منور عالم کرامت حسین شاہ بخاری اور کرنل محمد طاہر سلیم شامل ہیں جبکہ تمغہ بسالت لینے والوں میں چوون شہدا اور پانچ غازی شامل تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر پشاور خالد ربانی نے کہا کہ قیام پاکستان سے لیکر اب تک پاک فوج نے گراں قدر خدمات انجام دیں ،، وطن کی خاطر جان کی قربانی دینا بلند مقام ہے۔جنرل خالد ربانی کن نے کہا کہ جب تک ایک بھی جوان زندہ ہے پاکستان کی آن قائم رہے گی۔

متعلقہ عنوان :