مذاکرات کے معاملے پرحکومت اورریاستی ادارے ایک ساتھ کھڑے ہیں‘ وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ ،معیشت کی بحالی کیلئے باامرمجبوری سخت فیصلے کئے،سیاہ رات ختم ہوگئی اب صبح صادق ہماری منتظر ہے‘ کامران مائیکل
جمعرات 27 مارچ 2014 19:11
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2014ء) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی کیلئے باامرمجبوری سخت فیصلے کئے،عوام کاصبروتحمل اورتعاون قابل داد ہے، سیاہ رات ختم ہوگئی اب صبح صادق ہماری منتظر ہے،کوئی طبقہ مضبوط معیشت کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا ،وزیراعظم میاں نوازشریف کے معاشی ویژن سے قومی صنعت اورتجارت کو کافی استفادہ ہوا ، حکومت کی اصلاحات کی بدولت نوجوانوں کیلئے روزگارکے بنددروازے کھلنا شروع ہوگئے ہیں ، حکومت اورطالبان کے درمیان امن مذاکرات میں مثبت پیشرفت معاشرے اور معاشی سرگرمیوں کیلئے ٹھنڈی ہواکاجھونکا ہے۔
ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کامران مائیکل نے مزید کہا کہ مذاکرات کے معاملے پرحکومت اورریاستی ادارے ایک ساتھ کھڑے ہیں ،افسوس اپوزیشن کو \'\'پھل جھڑیاں\'\'چھوڑنے کے سواکوئی کام نہیں ۔(جاری ہے)
اپوزیشن والے شوق سے حکومت پرتنقیدکریں مگرانہیں ریاست کے ساتھ سیاست کرنے اورقومی مفادات پرضرب لگانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ جوہری کانفرنس میں وزیراعظم میاں نوازشریف نے جس دبنگ اورموثر اندازسے پاکستا ن کے قومی مفادات کاپہرہ دیا اورعالمی ضمیر کوزمینی حقائق سے روشناس کیا وہ قابل تحسین ہے۔
جوہری کانفرنس میں سربراہان مملکت کے درمیان ہونیوالی سیرحاصل بات چیت کے بعداب بھارت کیلئے پاکستان کے ساتھ تنازعہ کشمیر پرمذاکرات سے راہ فراراختیار کرناآسان نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر ی عوام کواپنے مستقبل بارے فیصلہ کرنے کاحق دے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزہ عیسی کے نام خط
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
پاکستان، ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتا ہے، سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے ایک معروضی میکانزم کے لئے متعلقہ فریقوں کے مابین تبادلہ خیال ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.