رحیم یارخان: نہر میں کار گرنے سے چار بچے جاں بحق

جمعرات 27 مارچ 2014 19:05

رحیم یارخان: نہر میں کار گرنے سے چار بچے جاں بحق

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2014ء)رحیم یارخان میں کار سلپ ہو کر نہر میں گر گئی چار بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ میاں بیوی محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

احمد پور شرقیہ سے تعلق رکھنے والے صغیر عباس اپنی فیملی کے ہمراہ رحیم یارخان کے نواحی علاقہ موضع ٹبی سیداں آیا تھا. نہر فتح پور کے کنارے سفر کے دوران کار سلپ ہونے پر نہر میں جاگری جہاں مقامی آبادی نے اپنی مدد آپ کے تحت کار کو تو نکال لیا گیا مگر ڈوبنے والے افراد میں چار بچے 12سالہ کشف ، 4 سالہ اقرا، 3 سالہ لائبہ اور 2 سالہ عون محمد جاں بحق ہو گئے. جبکہ صغیر عباس اور اس کی بیوی اور ایک بیٹی کو زندہ نکال لیا گیا. چار بچوں کی میتوں اور زندہ بچ جانے والے افراد کو دیہی ہیلتھ مرکز فتح پور کمال منتقل کر دیا گیا ہے۔